پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ میرا ابھی دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ مجھ سے ملنے والے سب لوگ کہتے ہیں کہ اب تو آپ نے پڑھائی بھی مکمل کرلی ہے، کیریئر اور گھر بھی بنا لیا ہے تو اب آپ کو شادی کر لینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے جن میں بنیادی اخلاقیات کا فقدان ہے کیونکہ جس طرح کی فیملی سے میرا تعلق ہے ہمارے گھر میں بنیادی اخلاقیات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے جیسے کہ عورتوں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے اور بڑوں کے ساتھ ادب سے پیش آنا ہے۔
سونیا حسین نے بتایا کہ میری نظر میں ان بنیادی اخلاقیات کی بہت اہمیںت ہے اور مجھے ان کے علاوہ کوئی چیز متاثر نہیں کرتی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں کسی اداکار سے تو بالکل شادی نہیں کرسکتی کیونکہ اداکار خود میں کافی زیادہ مگن رہتے ہیں کہ میری جلد کیسی لگ رہی ہے اور میرے بال کیسے لگ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میاں بیوی دونوں ہی اس طرح اپنے آپ میں مگن رہیں گے تو کوئی ایک دوسرے کو توجہ نہیں دے سکے گا اور پھر رشتے میں کافی مشکلات پیش آئیں گی۔
View this post on Instagram




















