پاکستان شوبز انڈسٹری کی چلبلی، خوبرو اور شوخ وچنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی 27 ویں سالگرہ خوب جوش و خروش سے منائی جس کے بعد وہ تنقید کی زد میں آگئیں۔
انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی بہترین دوست اور اداکارہ یشما گل نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہیں کئی نامور شخصیات کے ہمراہ سالگرہ مناتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل برتھ ڈے کے جشن کی ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو روتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یشما گل نے اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے ہانیہ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ،’اپنے سب سے خاص دن پر ہانیہ کی آنکھوں میں یہ خوشی کے آنسو ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کو اپنی سالگرہ کی پارٹی پر زیب تن کیے گئے مغربی بولڈ لباس ، انداز اور رقص پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
سالگرہ کے3 دن گزرنے کے بعد بھی ہانیہ عامر کی مختلف مقامات پر برتھ ڈے پارٹی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
View this post on Instagram




















