کوئٹہ: نگران وزیر اطلات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو عوام کی بہتری کیلئے فیصلے کرنے ہوں گے۔
جان اچکزئی نے کوئٹہ سیول سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں نے مفاہمت کی سیاست کا مظاہرہ کیا، بلوچستان کی عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، قوم پرست جماعتیں انتخابات کے نتائج کی مخالفت میں قانون راستہ اختیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی رکاوٹیں ختم کررہے ہیں اور بند شاہراہیں بھی کھول رہے ہیں، دھرنے پر بیٹھے سیاسی کارکنان عوام کو پریشان نہ کریں سڑکوں شاہراہوں کو بند کرنا عوام کو تکلیف دینا ہے۔
نگران وزیر اطلات نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اب میرٹ کی بنیادوں پر فیصلے کرنے چاہیے اور وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا چاہیے ، منتخب نمائندوں کو عوام کے بہتری کے لئے فیصلے کرنے ہوں گے اور انتخابی وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔
جان اچکزئی نے مزید کہا کہ تمام قانون نافذ کرنےوالے ادارے عوام کیلئےراستے کھلوا رہے ہیں،ادارے بند شاہراہیں کھولنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔



















