Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 75,000 سے 300,000 روپے تک اضافہ ہوا ہے، 7 کلو واٹ سسٹم جس کی قیمت پہلے 850,000 روپے تھی اب 920,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

10 کلو واٹ کے سولر پینل سسٹم کی قیمت 11 لاکھ  روپے سے بڑھ کر 12.5 لاکھ روپے ہو گئی، 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 14 لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا نئی قیمت 18 لاکھ  ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر گرڈ سے منسلک سولر پینل سسٹمز کو متاثر کرتا ہے، جس میں ہائبرڈ سیٹ اپ کے اضافی اخراجات ہوتے ہیں جن میں توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے بیٹریاں شامل ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں