Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف آئندہ 5 سال بھرپور سیاست کریں گے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ 5 سال بھرپور سیاست کریں گے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نا کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ اگلے 5 سال نواز شریف نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انہیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے، شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، انکے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے، اللہ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں