متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) رابطہ کمیٹی کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا جس میں تمام ذمہ داران اور کارکنان کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق ایم کیوایم پاکستان پرامن سیاسی جماعت ہے، اس میں کسی بھی قسم کے اسلحے کا استعمال یا نمائش کرنے پر سختی سے پابندی ہے۔
ایم کیوایم سرکلر میں تمام ذمہ داران و کارکنان کو سخت ہدایات
کسی بھی قسم کے اسلحے کا استعمال، نمائش پر سختی سے پابندی ہے،
کوئی ساتھی ملوث پایا گیا تو تنظیمی رکنیت خارج کر دی جائے گی،سرکلر
براہ راست دیکھیں:https://t.co/KT0R8kyqFw #BOLNews #MQMPakistan pic.twitter.com/pVglnv2YHN— BOL Network (@BOLNETWORK) February 14, 2024
سرکلر میں مزید کہا گیا کہ جو بھی کارکن اسلحے کی نمائش یا ہوائی فائرنگ میں ملوث پایا گیا تو تنظیم سے بنیادی رکنیت خارج کردی جائے گی۔



















