محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں اور برفباری سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ہفتے کے دن سے بارش کا امکان ہے۔
مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، کراچی اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا۔ تاہم جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔




















