حکومت سازی کے لیے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد۔
حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی اور دیگر نے کی جب کہ کمیٹی نے کابینہ کی تشکیل کے لئے پارٹی قائدین کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا۔
کمیٹی نے اتفاق کیا کہ جلد سے جلد حکومت سازی کے لیے عمل کو مکمل کیا جائے، کمیٹی مشاورت سے مرتب کردہ تجاویز قائدین کو پیش کرے گی جب کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قیادت حتمی فیصلہ کرے گی۔



















