Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی احتساب بیورو کے 14 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی

قومی احتساب بیورو (نیب) کے 14 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کردی گئی ہے۔

چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد واصف کو ڈائریکٹر آپریشن ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  شکیل انجم کو ہیڈ کوارٹرز سے نیب راولپنڈی اور محمد آفاق کو کراچی سے سکھر تعینات کردیا گیا ہے۔

  عمیر اسلم نیب خیبرپختونخوا سے بلوچستان اور اختر علی ہیڈ کوارٹرز سے نیب خیبر پختونخوا تعینات کردیے گئے ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق شفقت محمود کو راولپنڈی، جواد احمد کو کراچی سے بلوچستان اور رانا محمد علی کو ہیڈ کوارٹرز سے نیب کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں