Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیرخزانہ شمشاد اخترکی زیر صدارت ای سی سی اجلاس

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معیشت کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔

ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دے دی، ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ کمپنیاں وسائل اور ضرورت کے حساب سے قیمتیں بڑھائیں۔

وزارت خزانہ نے کھاد کے کارخانوں کو سستی گیس دینے کی پالیسی ختم کرنےکا فیصلہ کیا۔ فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے بھی گیس کی قیمتیں یکساں کرنے کی منظوری دی۔

مسابقتی کمیشن کو کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا اور کمیشن کو کہا گیا کہ وہ کھاد قیمتوں میں اضافے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں نظر ثانی اور پروٹیکٹڈ صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی ہدایت کی ہیں۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت کے دور میں گیس کی قیمتوں میں دوسری باراضافہ ہوا، گزشتہ اتحادی حکومت نے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

وزارت خزانہ نے مقامی سطح پرمینوفیکچرر کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی منظوری دی.

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے شروع ہو گا اور گیس قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی اور یپٹو پاور پلانٹس کیلئے بھی گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا جائے گا۔

نان پروٹیکٹڈ کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا اور پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو 900 کا اضافہ ہو گا۔

سی این جی سیکٹرکیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ ہوگا۔

اینگرو فرٹیلائزر کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا اور پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔

گیس قیمتوں میں اضافے سے تمام صارفین پر 204 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

40لاکھ مالیت یا 1400 سی سی گاڑیوں پر اب 25 فیصد تک سیلزٹیکس عائد ہو گا۔

وزارت خزانہ کے اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو کے لیے رواں مالی سال میں 125 ملین روپے اضافی فنڈ کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں