Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 14 دن میں امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے‘‘

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 14 دن کے اندر امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔

 اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد نومنتخب آزاد اراکین کسی بھی جماعت کو جوائن کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا پہلا اجلاس انتخابات کے بعد 21 دن کے اندر بلانا لازمی ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا اجلاس طلب کریں گے۔

مشتاق غنی نے مزید کہا کہ اسپیکر پہلے اجلاس میں اراکین سے حلف لیں گے اور دوسرے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کیا جائے گا جبکہ تیسرے اجلاس میں اسپیکر وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔

واضح رہے کہا کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا تھا، تاہم بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیے جانے کی تصدیق بھی کردی گئی تھی۔

بعدازان علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے تھے، علی امین گنڈاپور کی نامزدگی پر اسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔

متعلقہ خبریں