خلیل الرحمان قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر ڈرامہ نگار ، مصنف اور شاعر ہیں ، جو اکثر اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان قمر نے لاہور سے اگلا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
View this post on Instagram
نامور ڈرامہ نگار نے موجودہ سیاسی حالات دیکھنے کے بعد مستقبل میں سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کے حوالے سے اپنے ارادے ظاہر کر دئیے ہیں۔
خلیل الرحمان قمر کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ وہ کس پارٹی سے الیکشن لڑیں گے تو انہوں نے اس کا بھی واضح جواب دے دیا۔




















