Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ ن لیگ نے بڑا سرپرائز دے دیا

مسلم لیگ ن نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے 6 آزاد اراکین نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی سلطان باجوہ ، شازیہ ترین، محمود قادر، تیمور لالی، حنیف پتافی اور اصغر حسین گورمانی  شامل ہیں۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حمزہ شہباز کا این اے 118، مریم نواز کا این اے 119 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، شہبازشریف این اے 123، عطاءاللہ تارڑ این اے  127 سے کامیاب قرار پائے، نوازشریف کواین اے 130 سے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں