پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو و معروف اداکارہ عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
گزشتہ روز عریشہ رضی کے ولیمے کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہیں۔
View this post on Instagram
اب کچھ روز قبل اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جن میں ڈھولکی، برائیڈل شاور، دُعائے خیر، مایوں اور گیم نائٹ شامل تھیں جبکہ ہفتے کے روز اُن کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔
View this post on Instagram
عریشہ رضی نے سال 2022 میں نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

اپنی شادی میں اداکارہ کی شوہر بالی ووڈ گانے ’چھمک چھلو‘ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
اپنی رخستی پر عریشہ رضی خان نے لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیبِ تن کیا، جس پر انہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں اداکارہ نمرہ خان، نادیہ خان، سیدہ طوبیٰ انور، نوال سعید اور دیگر شامل تھیں۔





















