Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  سعودی حکومت نے سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی ہے۔

نئی جاری کردہ ٹریول ایڈوائزی کے تحت سعودیہ آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے کہ 6 ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافر کی بورڈنگ نہ دی جائے۔

اس کے علاوہ ایئرلائنز انتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں