لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر گفتگو کی۔
ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ چوہدری وجاہت، چوہدری سالک اور چوہدری شافع بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں پی ٹی آئی رہنما کی صحت اور فراہم سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔
بعدازاں نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک نے کہا کہ پرویز الہٰی سے ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، وہ ہمارے بڑے ہیں اس لیے ملاقات کی، شکوے شکایات تو ہماری آپس کی باتیں ہیں۔



















