Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان ’جیمز بانڈ‘ کا کردار کیوں ادا نہیں کرسکتے؟

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے شیئر کیا کہ وہ اسکرین پر مشہور برطانوی ایجنٹ جیمز بانڈ کا کردار ادا نہیں کرسکتے۔

حال ہی میں دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 میں شرکت کی جہاں ایک مقرر کے طور پر، بالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں بات کی۔

اداکار نے کہا کہ وہ مشہور برطانوی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کرنا پسند کریں گے لیکن اپنے قد کی وجہ سے اس کردار کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

’دی میکنگ آف اے اسٹار: اے کنورسیشن ود شاہ رخ خان‘ کے عنوان سے ایک سیشن کے دوران، اداکار نے بتایا کہ وہ کوئی لیجنڈ نہیں، بلکہ جیمز بانڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک بار پوچھا گیا تھا تو میں نے مزاق میں کہا تھا ’میں جیمز بانڈ ہوں‘، تب مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ ’کیا میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں؟‘ تو میں نے کہا کہ میرا قد چھوٹا ہے لیکن اپنے رنگ کی وجہ سے فلم ولن کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

بالی ووڈ میں تین دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر کے باوجود انہوں نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے متعلق شاہ رخ خان نے کہا، “میں امریکی اور انگریزی فلم انڈسٹری کے بہت سے لوگوں کو جانتا ہوں۔ لیکن کسی نے بھی مجھے اچھے کام کی پیشکش نہیں کی۔