پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول اداکار وگلوکار علی ظفر نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں گھر میں کوئی ’کنگ‘ نہیں مانتا۔
گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 9 کا ترانہ جیسے ہی ریلیز ہوا، سوشل میڈیا پر خاص طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ’کنگ از بیک‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ۔
اسی حوالے سے علی ظفر نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کی، جس میں ان کے ہمراہ ان کی والدہ اور اہلیہ بھی ہیں۔
گلوکار نے کہاکہ ابھی ہم لوگ دھوپ میں بیٹھے ہوئے ہیں ، امّی اور عائشہ (اہلیہ) نے مجھ سے پوچھا کہ علی یہ ’کنگ‘ کون ہے جو واپس آگیا ہے، ٹوئٹر پر کنگ از بیک کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟‘
علی ظفر نے کہا کہ ’ وہ کہتے ہیں نہ گھر کی مرغی دال برابر، میں نے کہا کہ کنگ یعنی میں واپس آگیا ہوں‘۔
View this post on Instagram
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے ترانے ’کُھل کے کھیل‘ کو گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے، جس نے آتے ہی دھوم مچادی۔
نامور اور نوجوانوں میں مقبول گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اس گانے کیلئے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے، جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
اکثریت کو پی ایس ایل کا یہ والا ترانہ بھا گیا ہے جبکہ سب علی ظفر کی تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہےکہ لگتا ہے اس سال ہم پی ایس ایل ترانے پر ٹرولنگ کرنے سے محروم رہیں گے۔
View this post on Instagram
مداحوں کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کوئی ان کو مات نہیں دے سکتا۔
17 فروری سے پی ایس ایل 9 کے ٹورنامنٹ کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
View this post on Instagram




















