بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد نیا انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے صبر کے بارے میں بتایا ہے۔
انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ صبر ان لوگوں کو معاف کرنے کا نام ہے جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہو۔
ثانیہ مرزا نے لکھا کہ صبر اسے کہتے ہیں جب آپ اندرونی طور پر تکلیف میں ہوں لیکن دنیا کو اپنا مسکراتا ہوا چہرا دکھا رہے ہوں، صبر اسے کہتے ہیں جب آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہوں لیکن آپ کسی کی نظر میں آنے سے قبل انہیں پونچھ دیتے ہیں۔
بھارتی سابق ٹینس اسٹار نے لکھا کہ صبر اللہ پر کامل ایمان رکھنے کا نام ہے کہ سب کچھ ایک دن ٹھیک ہوجائے گا، صبر اللہ تعالیٰ کے منصوبوں پر یقین رکھنے کا نام ہے۔




















