Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اس حکومت نے 8 سے 10 ماہ سے زیادہ نہیں چلنا، پیرپگارا

مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیرپگارا کا کہنا ہے کہ الیکشن نے ثابت کردیا قومی سطح کی کوئی پارٹی نہیں رہی، اس الیکشن نےثابت کیااب کوئی قومی لیڈرنہیں رہاسب صوبائی بن گئے۔

جامشورو میں انتخابی نتائج کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ فنگشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارآزادامیدواراکثریت سے جیتے، ہرکوئی سمجھ رہا تھا آزادامیدواروں کو ووٹ نہیں ملے گا، جہاں نہ انصاف ہوگانہ عزت ہوگی توامن وامان خراب ہوگا، الیکشن نے ثابت کردیا قومی سطح کی کوئی پارٹی نہیں رہی، اس الیکشن نےثابت کیااب کوئی قومی لیڈرنہیں رہاسب صوبائی بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کہتا تھا کہ وفاق کی علامت ہماری فوج ہے، فوج ہماری اپنی ہے جو فیڈریشن کو سنبھال رہی ہے، فوج سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے، اب سوائے فوج کےفیڈریشن کو سنبھالنے والاکون بچا ہے، ہماری فوج نہ ہوتی توہمارا فلسطین جیسا حشر ہوتا، فوج کی وجہ سے عزت اور سکون سےبیٹھےہیں، یہی ہماری فوج سرحدسنبھال رہی ہے،دہشتگردی کامقابلہ کررہی ہے۔

پیرپگارا کا کہنا تھا کہ ڈھائی تین ماہ پہلے ہی الیکشن کا نتیجہ بک چکا تھا،ادائیگی بھی ہوچکی تھی، جلسہ مفت میں نہیں ہوتا 8 سے10کروڑ خرچ ہوتے ہیں، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے جب کہ الیکشن میں خریدوفروخت پر الیکشن کمیشن بھی کچھ بولے، سوچنا یہ ہے کہ قانون کےدائرےمیں عزت سے مسئلے کو کیسےحل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت نے 8 سے 10 ماہ سے زیادہ نہیں چلنا، مہنگائی سےمڈل کلاس ختم ہوتی جارہی ہے، اس الیکشن کے بعد مہنگائی آسمان پر جائیگی، مڈل کلاس ختم ہوگئی تو معاشرہ ختم ہو جائےگا، اللہ اس ملک کو ہماری فوج کواپنے حفظ وامان میں رکھے۔

متعلقہ خبریں