بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو عمران خان کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Don’t ever question my Rakhi G again….
Adil sala tu beach…! pic.twitter.com/DuUP4CCNn9— Hijacked pakistan (@MindfulCritique) February 14, 2024
انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کی پہلی لڑکی ہیں جو سب کو چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ عمران خان کو ووٹ دو جسے زبردستی بغیر کسی جرم کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوں گے تو وہ انہیں مبارک باد دینے کے لیے پاکستان ضرور آئیں گی۔
راکھی ساونت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹوں سے وہ جیت جائیں گے اور میں دوبارہ عمرہ ادا کرنے جاؤں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ پی ٹی آئی کو بہت سے ووٹ ملنے کے بعد بہت سے لوگ پاکستان میں ڈراما کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دکھ ہوتا ہے کہ شریف آدمی کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، پوری عوام چاہتی ہے کہ پاکستان سے عمران خان وزیراعظم بنے۔
View this post on Instagram
اداکارہ راکھی ساونت کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کررہے ہیں۔




















