Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت سازی کامعاملہ؛ پی پی اورن لیگ کی رابطہ کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس آج پھر ہوگا

مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پرپیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج پھر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں کے ارکان آج قائدین کی ہدایات کی روشنی میں حکومت سازی سے متعلق امور کو حتمی شکل دینگے۔  فریقین مرکز میں آئینی عہدوں کے حوالے سے تجاویز کا بھی تبادلہ کرینگے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزاسحاق ڈار کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد نے پیپلز پارٹی کی شرائط سے نوازشریف کو آگاہ کیا تھا۔

ذرائع مسلم لیگ ن کاکہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کا حکومت سازی پر اتفاق ہے مگر بعض آئینی عہدوں کے حوالے سے اختلاف موجود۔ آج کا مذاکراتی دور اختلافی امور کو دور کرنے کےلیے اہم ہے۔

متعلقہ خبریں