زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا، پانی کم پینا اور متعدد دیگر وجوہات کے باعث لوگ قبض کے شکار ہوتے ہیں۔
تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ قبض سے نجات حاصل کرنے کے لئے کن مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے۔
کھیرے کا جوس
جسم میں پانی کی کمی بھی قبض کی وجہ بنتی ہے اس کے لیے کھیرے کا جوس بہترین ہے کیونکہ کھیرے میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپ کے جسم کی خشکی کو دور کرکے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔

ایلو ویرا کا جوس
نام سن کر شاید آپ کو بھی عجیب لگے کہ ایلو ویرا کا کڑوا جوس کیسے پیا جائے گا لیکن یہ پودا اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے۔

ایلو ویرا آنتوں میں موجود فضلے کو نرم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کینو اور انناس کا جوس
تازے کینو کا رس نکال کر پینے سے ناصرف آپ کے قبض کی شکایت دور ہوگی بلکہ آپ کی جلد میں بھی نکھار آئے گا۔

اسی طرح انناس کا جوس بھی قبض کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اس کے علاوہ لیموں پانی بھی قبض کیلئے مفید ہے کیونکہ اس میں موجود سٹرک ایسڈ آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔





















