Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان اکرم راجہ کو لاہورپولیس نے گرفتار کرلیا

لاہورپولیس نے سلمان اکرم راجا سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جیل روڈ پر گرفتاریاں کیں۔

پی ٹی آئی کے کارکن احتجاج کے لئے جیل روڈ پرآئے تھے، دیگر کارکنوں کے ساتھ سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

جیل روڈ سے ایک درجن سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتارکیے گئے۔ پولیس کارکنوں کو قیدیوں والی گاڑی میں ڈال کرلے گئی۔

لاہورپریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے خواتین کو بھی گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں