خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 36 حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
اس کے علاوہ این اے 37 کرم سے ایم ڈبلیو ایم کے حمید حسین، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار اور این اے 31 پشاور سے شیر علی ارباب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 20 صوابی سے شہرام خان، این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب خان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔



















