Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

شہر کراچی میں اس وقت تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تاہم پورے شہر میں ہر جانب دھند دکھائی دے رہی ہے جو سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ شہر میں آج تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ تیز ہواؤں کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 14-15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  28 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج مطلع مکمل صاف رہے گا، تاہم آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔