Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کا فعال طرز زندگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فعال طرز زندگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

صدر عارف علوی نے اسلام آباد میں کھیلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ملک کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں اہم محرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں آبادی والا ملک ہونے کے ناطے اپنے عوام کی زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتا ہے۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے فعال طرز زندگی اور بیرونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اہمیت اور قومی بہبود پر ان کے مثبت اثرات پر بھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں