Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا دوڑنے سے وزن کم نہیں ہوتا؟ ماہرین نے نئی تحقیق میں حیران کُن انکشاف کردیا

اگر آپ بھی جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے صرف دوڑتے ہیں تو جان لیں کہ یہ عمل آپکا وزن کم نہیں کرسکتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق صرف اور صرف دوڑنے کی ورزش کرنے سے وزن کم نہیں ہوتا البتہ مذکورہ ورزش وزن بڑھنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ صرف دوڑنا وزن کو کم نہیں کرتا اور خصوصی طور پر زائد العمر افراد کا وزن بلکل کم نہیں ہوتا۔

ماہرین نے دوڑنے سے وزن کم ہونے سے متعلق تحقیق کی، جس کے لیے انہوں نے 20 سے 80 سال کے ایتھلیٹس اور صحت مند افراد کی خدمات لیں۔

انہوں نے رضاکاروں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا، ایک گروپ میں 20 سے 39 سال کی عمر کے افراد کو رکھا جبکہ دوسرے گروپ میں زائد العمر افراد کو رکھا اور انہیں دوڑنے کے علاوہ جمپنگ سمیت دیگر اقسام کی ایکسرسائیز کرنے کا کہا گیا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کے جسم کے ایکسرے کرنے سمیت مختلف اقسام کے ٹیسٹس بھی کیے اور اختتام پر دوبارہ ان کے تمام ٹیسٹس کیے گئے۔

اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ صرف دوڑنے سے وزن کم نہیں ہوتا جبکہ 65 سال سے زائد العمر افراد کے دوڑنے سے تو ان کے وزن میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ماہرین نے بتایا کہ البتہ دوڑنے سے وزن بڑھتا نہیں ہے، جس کا جو وزن ہوگا، وہی رہے گا اور مجموعی طور پر انسان کی صحت بہتر ہوتی ہے، ڈپریشن میں کمی سمیت بلڈ پریشر بھی بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زائد الوزن افراد کو دوڑنے کے علاوہ دیگر اقسام کی ورزشیں کرنی چاہئیے، البتہ جو وزن کو مزید نہیں بڑھانا چاہتے وہ صرف دوڑنے کی ورزش بھی کر سکتے ہیں، کیوں کہ اس سے مزید وزن نہیں بڑھتا۔