Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کیساتھ معاملات طے ہوجاتے ہیں تو مشترکہ حکومت بنائیں گے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے ہوجاتے ہیں تو مشترکہ حکومت بنائیں گے

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے بعد حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے دوریاں نہیں ہوئیں، جن پر دھاندلی کاالزام ہےانکےساتھ اتحادمیری سمجھ نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی نے مینڈیٹ ایم کیو ایم کو دیا ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ ہماری مثبت بات چیت ہوئی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں بغیر کسی شراکت کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، پنجاب میں ن لیگ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وفاق سے متعلق کل شام پیشرفت ہوئی، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کمشنر صاحبان کا الیکشن پراسس سے تعلق نہیں ہوتا، کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کے 9 دن بعد بیان دیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے، کل جو کچھ ہوا اس کی شام تک حقیقت سامنے آچکی تھی، کمشنر پنڈی کے معاملے پر بیان دینا مناسب نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں