پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو وفاق اور صوبائی حکومتوں کا معاملہ علیحدہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں رابطے جاری ہیں، جس کے پیش نظر پی پی نے ن لیگ کو وفاق اور صوبائی حکومتوں کا معاملہ علیحدہ رکھنے کا پیغام دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی پی نے تجویز دی ہے کہ صوبائی حکومتوں کا معاملہ مرکز سے علیحدہ ڈیل کیا جائے۔
پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو صوبوں میں تعاون کی مشروط پیشکش کردی، پی پی نے اپنے موقف میں کہا کہ ن لیگ بلوچستان حکومت سازی میں تعاون کرے، پیپلزپارٹی پنجاب حکومت بنانے میں ن لیگ سے تعاون کرے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا پیغام قیادت کو پہنچانے کی یقین دہانی کرادی، تاہم ن لیگ کے جواب کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا۔



















