Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔

پیپلز پارٹی کے سینٹر تاج حیدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سی ای سی میں کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا، سی ای سی اجلاس کا فیصلہ سی ای سی اجلاس میں ہی تبدیل ہوسکتا ہے۔

سینٹر تاج حیدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔

دوسری جانب وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں رابطے جاری ہیں، جس کے پیش نظر پی پی نے ن لیگ کو وفاق اور صوبائی حکومتوں کا معاملہ علیحدہ رکھنے کا پیغام دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی نے تجویز دی ہے کہ صوبائی حکومتوں کا معاملہ مرکز سے علیحدہ ڈیل کیا جائے۔

پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو صوبوں میں تعاون کی مشروط پیشکش کردی، پی پی نے اپنے موقف میں کہا کہ ن لیگ بلوچستان حکومت سازی میں تعاون کرے، پیپلزپارٹی پنجاب حکومت بنانے میں ن لیگ سے تعاون کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا پیغام قیادت کو پہنچانے کی یقین دہانی کرادی، تاہم ن لیگ کے جواب کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے ہو گا۔

متعلقہ خبریں