Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مکمل معلومات دستیاب نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے تجاویز دی ہے کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے کی اشد ضرورت ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی ڈاکیومینٹیشن کو مؤثر بنایا جائے اور بجٹ دستاویز میں ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن اور ڈویلپمنٹ فارمیٹ کو بھی شامل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران میں ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔

ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ مالیاتی مشکلات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے مقاصد سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد کیلئے پیپرورک مکمل کریں گی۔

ذرائع پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ کیلئے تجاویز دی ہیں۔

متعلقہ خبریں