پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک معاشی بحرانوں کا شکار ہے، دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں الیکشن میں دھاندلی سے متعلق کیس ہے، دھاندلی کے خلاف قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور عوام میں بھی جائیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے اور سابق کشمنر راولپنڈی کے بیانات کی جوڈیشل تحقیقات ہونی چاہئیں۔



















