Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی چوپڑا کا فلم ’چمکیلا‘ کیلئے 15 گانے ریلیز کرنے کا اعلان

بالی وڈ کی اداکارہ اور اب گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے والی پرینیتی چوپڑا نے اپنی آواز میں فلم ’چمکیلا‘ کیلئے 15 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  پرینیتی چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایاکہ وہ  جلد ہی نامور فلمساز امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چمکیلا‘ میں نظر آئیں گے اور  وہ اس فلم کیلیے اپنی آواز میں 15 گانے بھی ریلیز کریں گی۔

ذرائع کے مطابق چمکیلا  فلم پنجابی موسیقار وگلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی ہے جس میں پرینیتی چوپڑا ان کی بیوی امرجوت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra