پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم عوام میں بھی جائیں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے جو دھاندلی ہوئی ہے حالیہ الیکشن میں جس کے خلاف ہم نے پوری کمپین شروع کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق جو امیدوار کامیاب ہوا ہے اسکی نوٹیفکیشن کی جائے جبکہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے جو کمشنر روالپنڈی نے انکشافات کئے ہیں اسکی عدالتی انکوائری کروائی جائے، میں پوری پختونخوا کیلئے آواز بنوں گا۔
اسد قیصرنے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے حقوق ادا نہیں کر رہی ، این ایف سی ایوارڈ کے مطابق ہمارے صوبے کو حصہ نہیں دیا جا رہا، جو ہمارا نیٹ ہیڈل پرافٹ ہے اسکی ادائیگی نہیں ہورہی جبکہ خصوصا فاٹا انضمام کے وقت جو حصہ مقرر کیا گیا تھا وہ بھی نہیں دیا جا رہا
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے صوبے کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ، خیبر پختونخوا کے عوام نے جو صوبے اور مرکز میں ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اپنے صوبے کے عوام کی آواز بنیں گا جبکہ سی پیک میں پشاور ڈیرہ اسماعیل خان اور چترال موٹر وے کیلئے آواز اٹھائیں گے۔
اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینٹرل ایشیا ممالک تک ہماری آسان رسائی ممکن ہے اس کیلئے آواز اٹھونگا ، اپنے صوبے میں کاروبار اور روزگار کی بحالی کیلئے جدوجہد کریں گے جبکہ بھرپور تیاری اور حکمت عملی سے صوبے کا مقدمہ لڑیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے بلا چھینا گیا خصوصی نشستوں کیلئے بھی عدالت جایئں گے ، عوام نے مینڈیٹ ہمیں دیا کس طرح کوئی اور وزیر اعظم بنے گا جبکہ ہم عوام میں بھی جائیں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے ، وفاق میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔



















