انتخابی نتائج سے متعلق چین سے انتہائی اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
چینی ترجمان کا انتخابی نتائج سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کیے گئے، ہم پاکستان کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے، چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے۔
چینی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی آنے والی حکومت کے ساتھ ملکرکام کرنے کا خواہاں ہے، امید ہے سیاسی جماعتیں سیاسی یکجہتی واستحکام کے لیے ملکر کام کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک قریبی اور دوست ہمسایہ کے طور پر چین پاکستانی انتخاب کا احترام کرتا ہے، دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نیا دور شروع کیا جائیگا۔
چینی ترجمان کا کہنا ہے کہ یقین ہے متعلقہ فریق مسائل کو حل کرنے کے لیے ملکر کام کر سکتے ہیں۔



















