Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جن کو الیکشن پرتحفظات ہیں ان جماعتوں سے بات کررہے ہیں، اسد قیصر

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے مینڈیٹ کو چراکرکوئی حکومت بنائے گا تووہ جعلی ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کو الیکشن پرتحفظات ہیں ان جماعتوں سے بات کررہے ہیں، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں احتجاج ہورہے ہیں، کراچی بھی جائیں گے اور کوئٹہ میں بھی ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، کسی کو اختیار نہیں کہ بند کمرے میں فیصلے کرے، ہمارے مینڈیٹ کو چراکرکوئی حکومت بنائے گا تووہ جعلی ہوگی کیوں کہ عوام جس کومینڈیٹ دیتے ہیں اس کا اختیار ہے کہ وہ فیصلے کرے۔

جے یو آئی شیرانی کے رہنما مولانا گل نصیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شکریہ کہ جے یوآئی شیرانی کو اعتماد میں لیا، الیکشن میں جے یوآئی شیرانی نے پی ٹی آئی کی حمایت کی، ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، خود بھی ایک حلقے سے الیکشن لڑ رہا تھاپی ٹی آئی کےلیے دستبردارہوا، پی ٹی آئی کےساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں