بالی وڈ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ایکشن سے بھرپور میگا فلم ’یودھا‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا، جس میں ان کا ہائی جیک طیارے کو بچانے کیلئے کمانڈو لُک کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
فلمساز کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے زیر تلے بننے والی اس فلم یودھا کو گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب یہ فلم اس سال 15 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
سپر ہٹ بالی وڈ فلم شیرشاہ کے بعد سدھارتھ ملہوترا کے مداح انہیں اس فلم میں ایک بار پھر ایکشن میں دیکھیں گے۔
View this post on Instagram
سدھارتھ ملہوترا نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کے اس نئے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ فوکس سیٹ، منزل پر نظر!۔
View this post on Instagram
اس سے قبل انہوں نے ایک اور پوسٹر جاری کرتے ہوئے لیپشن میں لکھا کہ ’اپنی نشستیں تھام لیں، کیونکہ آپ ایسے سفر پر جارہے ہیں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہیں کیا ہوگا‘۔
View this post on Instagram
’ایک کمانڈو، ایک ہائی جیک اور لا تعداد راز‘ کے کیپشن کے ساتھ فلم کے پوسٹرز میں سدھارتھ ملہوترا کو کمانڈو کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کی پشت پر ہوائی جہاز اڑتے نظر آرہے ہیں ۔
View this post on Instagram




















