Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھانے کی گنجائش نہیں ، مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھانے کی گنجائش نہیں کیوں کہ جو قیمتیں بڑھانی تھیں وہ بڑھا چکے ہیں۔

بول نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے علاوہ کوئی راستہ نہیں لیکن بجلی اور گیس کی قیمتیں جتنی بڑھانی تھیں وہ بڑھ چکی ہیں ، اس میں مزید گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے مستثنیٰ بڑے لوگوں پر ٹیکس لگانا ضروری ہے، حکومت پاکستان کا فائدہ سوچنے میں کلیئر ہو جب کہ اب نجکاری کرنی ہے، اسٹرکچر کو تبدیل کرنا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سرحد تک ابتدائی طور پر 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانا چاہتا ہے، جس کی منظوری کے لیے معاملے کو کابینہ کی توانائی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں