کراچی میں موسم کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 25 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس کے باعث کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ سسٹم کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی اس سسٹم کے زیر اثر بارش ہوسکتی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 27 فروری تک یہ سسٹم اثر انداز رہے گا۔




















