قومی و صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل نے بڑا قدم اٹھالیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے تحریری درخواست میں آزاد امیدواروں کی شمولیت کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کا کوٹہ دینے کی استدعا کی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے خط میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی کے ستاسی آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے، پنجاب اسمبلی کے ایک سو سات، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے نوے اور سندھ اسمبلی کے نو آزاد اراکین شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
حامد رضا نے خط میں لکھا ہے کہ ان تمام کامیاب آزاد امیدواروں کے تناسب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔
الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ نے سنی اتحاد کونسل کی دستاویزات وصول کر کے ڈائری نمبر لگا دیا ہے۔



















