پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف میٹرولوجسٹ نے طوفانی بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ ہم 25 فروری سے کچھ اچھی بارشوں کی توقع کر رہے ہیں، جو مارچ تک جاری رہے گی یا مغربی لہروں کے زیر اثر اپریل تک بڑھ سکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑیوں پر برفباری متوقع ہے، جس سے ملک میں دھند اور سموگ کا خاتمہ ہو جائے گا، شہری متوقع موسمی حالات کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔




















