حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں قیمت میں اضافے کے لیے دی گئی درخواست پر سماعت نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی آج کرے گی، جس میں ایک ماہ کے لیے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 66 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔



















