Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ غلطیاں جو آپ کو “موٹاپے” کا شکار بناتی ہیں!

آج ہم آپکو اُن غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے جو ہمیں موٹاپے کا شکار بناتی ہیں۔

کم سونا

ہر انسان کے لیے رات کی 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنا ضروری ہے، اس سے کم وقت سونے والے افراد کے وزن میں اضافے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

پانچ گھنٹے یا اس سے کم سونا آپ کی صحت کے لیے کتنا خطرناک ہے؟ - BBC News اردو

ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ 8 گھنٹے سے کم سونے پر آپ کا میٹابولزم سست روی کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے چکنائی آپ کے جسم میں ہی جمع ہونے لگتی ہے اور وہ آپ کو موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے۔

رات کے وقت زیادہ کھانا

رات کا کھانا بہت زیادہ کھانے کی وجہ سے وزن لازمی بڑھتا ہے کیونکہ اس کھانے کو ہضم ہونے کے لیے وقت بہت کم ملتا ہے۔

رات کے کھانے کا بہترین اور بدترین وقت کونسا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف

کھانے کے فوراً بعد سوجانا

ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد اسے تھوڑا وقت ہضم ہونے کے لیے بھی دیں اور اس کے بعد سونے کی تیاری کریں۔

کیا آپ کھانا کھانے کے فوری بعد سوجاتے ہیں؟ تو پھر خبردار ہوجائیں - Health - Dawnnews

کھانا کھاتے ہی فوراً سونے کے لیے بستر پر پہنچ جانا نہ صرف وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے بلکہ آپ کے ہاضمے کے نظام پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

رات میں تلی ہوئی غذائیں کھانا

رات کے وقت تلی ہوئی غذائیں کھانا بھی آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

سونے سے قبل ان چیزوں کو کھانے سے گریز کریں - Health - Dawnnews

اگر آپ رات کے وقت تلی ہوئی غذائیں کھاتے ہیں تو آپ کو جسم میں موجود اضافی کیلوریز جلانے کے وقت نہیں ملے گا جس کی وجہ سے آپ کا وزن بڑھ جائے گا۔

رات کا کھانا چھوڑنا نقصان دہ

رات کا کھانا چھوڑنا بھی آپ کے لیے مناسب نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا میٹابولز کمزور ہوجائے گا جس کے نتیجے میں آپ کے جسم کو کئی نقصان پہنچ سکتے ہیں۔

دن بھر میں کسی ایک کھانے کوبھی چھوڑنا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

موبائل فون کا استعمال

موبائل کی روشنی آپ کی نیند اور صحت دونوں پر خطرناک اثرات مرتب کرتی ہے۔

موبائل فون کا استعمال، بچوں میں آنکھوں کی بیماریاں بڑھنے لگیں - ایکسپریس اردو

بہتر ہے کہ سونے سے کم سے کم 1 گھنٹہ قبل موبائل فون کا استعمال ترک کردیں۔