معروف بھارتی اداکار ارجن رامپال نے اپنی بیٹی ماہیکا رامپال کے مستقبل کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کئے ہیں۔
فلم انڈسٹری میں اپنے ورسٹائل کرداروں کے لیے مشہور ارجن رامپال نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی ماہیکا جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔
دوران انٹرویو اداکار نے فخریہ طور پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی ان کے نقش قدم پر چل رہی ہے، “ماہیکا، میری بڑی بیٹی، ایک اداکار بننے کی بہت خواہش مند ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہی ایسا کرنے کی خواہشمند تھی۔‘‘۔
اپنی بیٹی کے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ماہیکا نے اداکار کے حوالے سے پورا مطالعہ کیا ہے، اس نے لندن میں ‘میٹ فلم اسکول’ نے اپنی گریجویشن مکمل کی جہاں اس نے فلم کے متعلق سب کچھ سیکھا جس میں لکھنے، ڈائریکشن، پروڈکشن، ایڈیٹنگ اور اداکاری وغیرہ شامل ہیں۔
ماہیکا کو مشورہ دیتے ہوئے ارجن رامپال کا کہنا تھا کہ اداکاری کوئی آسان کام نہیں ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ جب حالات ٹھیک نہیں ہوتے تو آپ کا کیریئر کیسا ہوتا ہے، اداسی، افسردگی، پستیاں جو اس کے ساتھ آتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام حالات میں سب سے زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ آپ کا دل مطمئن ہو تو آپ کچھ خاص کریں گے لیکن اس کے لئے آپ کو سخت محنت کرنی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے ابھی تک اپنا کوئی بھی سوشل اکاؤنٹ پبلک نہیں کیا اور اس وقت خود پر توجہ دے رہی ہے اور اس نے میرے ساتھ دو مہینے گوا میں ٹریننگ بھی کی تھی۔




















