Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیر تک سندھ میں ’جیالا‘ وزیراعلیٰ آجائے گا، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ پیر تک سندھ میں جیالا وزیراعلیٰ آجائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان کل حلف اٹھائیں گے اور پیر تک اس صوبے میں جیالا وزیراعلیٰ آ جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ جی ڈی اے نے عوام سے کوئی رابطہ نہیں رکھا اور جماعت اسلامی کا کام احتجاج کرنا ہے، اس کے علاوہ انہیں کوئی کام نہیں ہے، جماعت اسلامی کے دوست 9 ٹاؤن کے ووٹرز کے مسائل حل کریں، پیپلزپارٹی کا میئر آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں