Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 25 فروری سے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 26 فروری تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 25 کی رات اور 26 فروری کو بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، چاغی، نوشکی ، خاران، گوادر، پنجگور، آواران خضدار، سبی میں بارش متوقع ہے، جبکہ کوئٹہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن ،پشین قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی۔