پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے حیران کن انکشاف کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہلی اور خراب کارکردگی کی وجہ سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی، بیرسٹر گوہر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ناکام رہے۔



















