Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے، شہبازشریف

نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے وفد کی قیادت کی جبکہ این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ، این اے 252 سے سردار یعقوب خان ناصر بھی وفد میں شامل تھے۔

این اے 257 اور پی بی 22 سے جیتنے والے جام کمال، نواب چنگیزخان مری بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے اورمیاں خان مندرانی، پی بی 4 سے سردارعبدالرحمن کھیتران اور راحیلہ درانی وفد کا حصہ تھے۔

پی بی 14 سے محمد خان لہڑی ، پی بی 15 سے میر سلیم احمد کھوسہ، پی بی 3 سے میر شعیب نوشیروانی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

پی بی 30سے آزاد جیت کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے میرعاصم کرد گیلو، پی بی 41 سے ولی محمد، پی بی 51 سے کیپٹن (ر) عبدالخالق، پی بی 27 سے برکت علی رند بھی ملاقات میں شریک تھے۔

شہبازشریف نے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماﺅں کے جذبے کو سراہا۔

ملاقت کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورت پیدا ہورہی ہے،  پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے۔

نامزد وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے۔

اس موقع پر بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، بلوچستان سے رہنماﺅں نے اپنے سیاسی رابطوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ محمد آصف، رانا ثناءاللہ، سینیٹراسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، سینیٹراعظم نذیر تارڑبھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں