Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایلوویرا کو کاٹ کر رات بھر بھگو کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایلوویرا کو کاٹ کر رات بھر بھگو کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 ایلوویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مادہ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، اس میں وٹامنز، انزائمز، معدنیات، شکر، لگنن، سیپوننز، سیلیسیلک ایسڈز اور امینو ایسڈز پائے جاتے ہیں۔

ایلوویرا کے گودے کو رات بھر نیم گرم پانی میں بھگو کر پھر اس کو صبح اٹھ کر نہارمنہ پینے سے آپ کا معدہ بالکل ٹھیک رہے گا، کھانا جلد ہضم ہوگا، تیزابیت، سینے کی جلن اور معدے کی پتھری بذریعہ پاخانہ خارج ہوگی۔

اس کے علاوہ یہ جلد کی تازگی کو بڑھاتا ہے، آرتھرٹک سوجن کو کم کرتا ہے، آنتوں کے مسائل کو کم کرتا ہے، ایسے افراد جو گنج پن کا شکار ہیں یہ ان کے لیے بھی بہترین ہے کیونکہ یہ بال اگانے کے معاملے میں معاون ثابت ہوتا ہے-